پاکستان
ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 83 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے

سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق بینکوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں کمی جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے فارن کرنسی اکاؤنٹس میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 5 ارب 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 21 ارب 48 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 26 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔



