بلوچستان

کوئٹہ : گزشتہ روز ضلعی کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فائرنگ کے واقعہ میں زخمی سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کا بھتیجا جنید منظوربنگلزئی کراچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے

کوئٹہ گزشتہ روز ضلعی کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فائرنگ کے واقعہ میں زخمی سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کا بھتیجا جنید منظور کراچی میں جاں بحق۔
کوئٹہ۔گزشتہ ہفتہ کوئٹہ کی ضلعی کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے 2 بھائیوں میں سے ایک جنید منظور بنگلزئی کراچی میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتہ عدالت میں اپنے مدعی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد آپس میں بھائی تھے، جنہیں پولیس نے بعد از گرفتاری عدالت میں ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا تھا، فائرنگ کے وقوعہ کے بعد دونوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ائیر ایمبولینس کے ذریعہ کراچی منتقل کیاگیا تھا جہاں علاج کے دوران جنید منظور جانبر نہ ہوسکے۔
دونوں زخمی آپس میں بھائی ہیں اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر احمد نواز بلوچ کے بھتیجے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker