پاکستان
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بسنت 2027 کے انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو پتنگ بازی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
مخصوص ممنوعہ علاقوں کے علاوہ ضلع لاہور میں مقررہ حفاظتی شرائط کے تحت پتنگ بازی کی جاسکے گی، جبکہ خطرناک ڈور، دھاتی تار، نائلون ڈوراورتیزمانجھا بنانے اور استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید کے مطابق بسنت کے دوران کسی غیر محفوظ یا ناپائیدار چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، اس مقصد کے لیے چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ بلند حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ 31 دسمبرسے قبل اجازت یافتہ مقامات پرچھتوں، منڈیراورسیڑھیوں کی مرمت بھی کروانا ہوگی۔



