انٹرنیشنل

چین میں 7.0 شدت کا زلزلہ، 16 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

چین میں 7 شدت کے خطرناک زلزلے سے 16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی رات جنوب مغربی چین کے علاقے تبت میں شدید زلزلہ آیا جس نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تبت میں 7.0 شدت کے زلزلے کے باعث سیکڑوں مکانات منہدم ہوگئے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور اب تک 65 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

حکام نے اس واقعے کو ہنگامی صورتحال قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں تعینات کردی ہیں، چٹانیں گرنے کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہو گئیں جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کا بلندی پر واقع متاثرہ علاقوں تک پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔

ریسکیو حکام نے زلزلے کے بعد 12ہزار 400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جبکہ متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کے مرکز کے قریب 7 جھٹکے ریکارڈ کیے جو سب کے سب پہاڑی علاقے میں واقع ہیں، سب سے شدید جھٹکے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جو 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker