انٹرنیشنل

وہ ملک جہاں 7.6 کلومیٹر طویل ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی سب سے لمبی ٹرین کس ملک سے تعلق رکھتی ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جنوبی افریقا نے دنیا کی سب سے طویل ترین مال گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے سرکاری ریل آپریٹر ٹرانس نیٹ فریٹ ریل نے 7.6 کلومیٹر طویل ٹرین چلا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

اس ٹرین میں 696 خالی بوگیاں لگائی گئی تھیں جبکہ متعدد انجن اور عملے کی بوگیاں بھی اس کا حصہ تھیں۔

اسے جنوبی افریقا کی لوہا لے جانے والے ریلوے ٹریک پر چلایا گیا۔

اس ریکارڈ کے حصول کے دوران مختلف تکنیکی اور آپریشنل چیلنجز کا سامنا ہوا، خاص طور پر اتنی طویل ٹرین کو کنٹرول رکھنا بہت مشکل تھا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق بریک اور پاور سسٹمز ٹرین کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضروری تھے۔

اس سے قبل دنیا کی طویل ترین مال گاڑی کا ریکارڈ 2001 میں آسٹریلیا نے قائم کیا تھا۔

اس وقت 682 بوگیوں پر مشتمل ٹرین کو چلایا گیا تھا۔

جنوبی افریقا کی نئی ٹرین نے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker