Khyber Pakhtunkhwaپاکستان

خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجراء کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجراء کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ نے مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر ایس اے پی ( سیپ)سسٹم میں فنڈز کے اندراج پر پابندی عائد کردی ، فنڈز کے اجراء میں تاخیر، غفلت یا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق فنڈز کے اجراء اور اندراج کے لیے ایس او پیزجاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق سیپ سسٹم میں مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر فنڈز کے اندراج پر پابندی عائد ہوگی جب کہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری یا یا ایڈوائس کے بغیرسیپ سسٹم میں فنڈز درج نہیں کیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق ا ے ڈی پی اور پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز کے اجراء کے لیے مقررہ فارمیٹس پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ فنڈز کے اجراء میں تاخیریا مقررہ طریقہ کار کی خلاف ورزی پرمتعلقہ افسر یا اہلکار کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی اور جاری بجٹ کے فنڈز کے اجراء اور اخراجات کی روزانہ بنیادوں پر نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے، ترقیاتی فنڈز کے اجراء اور دوبارہ تخصیص کے لیے مجاز اتھارٹی کی منظوری لازمی ہوگی، فوری نوعیت کے فنڈز کے اجراء کے لیے بھی سیکرٹری خزانہ یا متعلقہ مجاز افسر سے پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگا۔

دستاویزکے مطابق منظوری کے طریقہ کار کو نظرانداز کرنے کےلیے فوری فنڈز اجراء کی سہولت استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ترقیاتی اورجاری فنڈز منظوری کی تاریخ پرسیپ سسٹم میں درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فنڈز کے اندراج میں تاخیر کی صورت میں متعلقہ افسر کو مناسب وجہ ریکارڈ پر لانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker