انٹرنیشنل
ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت نہیں، مایوسی اور بے بسی جھلکتی ہے: مشیر ایرانی سپریم لیڈر
ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دشمن کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہے۔

ایک بیان میں محمد مخبر نے کہا ہے کہ غیر متوقع اقدامات اور تیل و توانائی کو دباؤ کے طور پر استعمال کرکے صورت حال کے اندازے بدلے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس خطے میں ہزاروں سال سے آباد ایک قوم آج بھی موجود ہے، جبکہ اسرائیلی حکومت اپنے وجود کے خاتمے کے خدشے سے دوچار ہے۔
محمد مخبر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت نہیں، مایوسی اور بے بسی جھلکتی ہے۔



