
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہت سارے کرکٹرز دیکھے ہیں جو برا وقت آنے پر محنت چھوڑ جاتے ہیں،
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ ہے، انہیں پالش کرکے تیار کرنا مشکل کام ہے، یہ کام پی سی بی اکیلے نہیں کرسکتا۔ فرنچائز، ایسوسی ایشنز سمیت سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے آپ کو ٹھیک کیا ہے، آئندہ رزلٹ اچھے ملیں گے، آج ڈومیسٹک کرکٹ میں سفارش بالکل نہیں چل رہی، چاہتے ہیں بچیاں بھی کھیلوں میں بچوں کے شانہ بشانہ ہوں۔ اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ کے لیےلاہور قلندرز سب سے بڑھ کرکام کرنے والی اور لیڈنگ فرنچائز ہے۔



