انٹرنیشنل

فلپائن میں تربیتی پرواز کے دوران دو طیارے تباہ، 4 پائلٹ جاں بحق

فلپائن میں تربیتی پرواز کے دوران دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے، حادثے میں چار پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

فلپائنی فضائیہ کےمطابق حادثہ صوبے باتانگاس میں پیش آیا، جہاں تربیتی پرواز کے دوران دونوں طیارے گر کر تباہ ہوئے۔

حادثے کےبعد فلپائنی فضائیہ نے ایس ایف 260 تربیتی طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے،جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker