ہری پور ، ٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحق

ہری پور میں سرائے صالح کے قریب ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوان جاں بحق جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کار میں سوار 4 دوست ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ہری پور واپس جا رہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 23 سالہ عمر مہتاب، 28 سالہ شامیر جاوید، 19 سالہ سیف الرحمان اور 25 سالہ احسن شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے درویش محلہ کھجوراں والے سے ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور ٹراما سینٹر منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہے اور ایک ہی محلے میں چار جنازے پہنچنے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔



