پاکستان

وادی نیلم : جیپ کھائی میں جاگری، 3 بچے جاں بحق، 2 افراد زخمی

وادی نیلم کے علاقے نگدر گھوڑے نکہ کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچوں کا والد اور ایک بچی شامل ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق مشکور نامی شخص بچوں کو لےکر اٹھمقام جا رہا تھا کہ راستے میں ان کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker