بلوچستان

سفیرِ امن نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی سربراہی میں اقوام شاہوانی اور ابابکی کے درمیان دیرینہ تنازعہ خوش اسلوبی سے حل، دونوں فریقین میں صلح کرا دی گئی

سفیرِ امن نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی سربراہی میں اقوام شاہوانی اور ابابکی کے درمیان دیرینہ تنازعہ خوش اسلوبی سے حل، دونوں فریقین میں صلح کرا دی گئی

مستونگ///// چیف آف بیرک اور سفیرِ امن نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کی سربراہی میں اقوام شاہوانی اور ابابکی کے درمیان جاری دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین کو تخت ماڑی مستونگ طلب کرکے باہمی مشاورت، قبائلی روایات اور مصالحتی کوششوں کے ذریعے تنازعے کا تصفیہ کرایا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین نے باہمی اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ شیر و شکر ہونے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے دونوں فریقین کے درمیان صلح اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کی سربراہی میں ہونے والی مصالحتی کوششوں کے نتیجے میں دیرینہ تنازعے کے خاتمے اور باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی نے اس موقع پر کہا کہ قبائلی معاشرے میں امن، بھائی چارہ، برداشت اور باہمی احترام بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ قبائلی تنازعات کا مستقل اور پائیدار حل باہمی گفت و شنید، صلح و صفائی اور جرگے کے مثبت کردار کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اختلافات کو دشمنی میں تبدیل ہونے سے روکیں اور اپنے لوگوں کو امن، اتحاد اور اتفاق کی راہ پر گامزن کریں۔انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ صلح کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں، تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا مستحکم ہو اور آنے والی نسلوں کو ایک پرامن ماحول میسر آسکے۔علاقائی و قبائلی حلقوں نے اقوام شاہوانی اور ابابکی کے درمیان دیرینہ تنازعے کے خوش اسلوبی سے تصفیے اور دونوں فریقین میں صلح کرانے کی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سفیرِ امن نوابزادہ میر شادین خان شاہوانی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے مثبت اقدامات سے علاقے میں قبائلی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پائیدار امن کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker