انٹرنیشنل

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو حکومت کو بڑا چیلنج، 67 ہزار اوورسیز ووٹرز اسرائیل پہنچ گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات 2026 کے لیے امریکا اور یورپ میں مقیم تقریباً 67 ہزار اسرائیلی شہری اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔

سخت انتخابی مقابلے کی فضا میں بیرونِ ملک بسنے والے ان اسرائیلی ووٹرز کی بڑی تعداد میں آمد سے انتخابی نتائج پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی تبدیلی کے خواہش مند یہ ہزاروں افراد خاص طور پر ووٹ ڈالنے کے لیے اسرائیل واپس آ رہے ہیں۔

ان اوورسیز ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے جاری حکومتی پالیسیوں اور غزہ جنگ سے متعلق حکمتِ عملی سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ اب ملک کی قیادت اور مستقبل کے لیے ایک نئی سمت چاہتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل میں انتخابات سے قبل ہزاروں افراد نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں شہری حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے کیے۔

رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں مظاہرین نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے سے جڑی نیتن یاہو حکومت کی ناکامیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی انتخابات سے صرف 3 روز پہلے اتنے بڑے حکومت مخالف احتجاج کو نیتن یاہو کے خلاف ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker