پاکستان
ڈی آئی خان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 24 اکتوبر کو ڈی آئی خان کے علاقے زرکانی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید نائیک غلام مرتضیٰ کی عمر 36 سال اور ان کا تعلق ضلع گجرات سے تھا، جبکہ 30 سالہ سپاہی تاثیر احمد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا۔



