
پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ پر کام کرنے کے لیے ریلیز کرنے کا کہا تھا جس پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی طور پر صائم ایوب کی درخواست کو منظور کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے صائم ایوب کے فیصلے کو سراہا گیا ہے۔
پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے اور اب صاحبزادہ فرحان جلد اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نیپال پریمئیر لیگ کے لیے کھٹمنڈو میں ہیں اور انہیں نیشنل ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ مسلسل تین فتوحات کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پاکستان ٹیم تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں منگل، 27 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔



