پاکستان
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پراظہارافسوس کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ جنرل(ر)عبد الوحید کاکڑ کی شاندار عسکری خدمات اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا، پاک فوج نے مرحوم عبد الوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، اللہ تعالیٰ جنرل (ر)عبد الوحید کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔



