جرم

کراچی: 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی میں 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کو گڈاپ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ملازمت کا جھانسا دے کر لڑکیوں کوبلایا اور موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اورپستول برآمد ہوئے ہیں، ملزم موبائل فون فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نےکی تھی، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker