صحت

ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف

ورزش کو جسمانی اور دل کی صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے اور یہ غلط بھی نہیں۔

مگر اب دریافت ہوا ہے کہ ورزش نہ صرف دل کو مضبوط بناتی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر مفید ثابت ہوتی ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کرنے سے دل کے ان پٹھوں کی ساخت تبدیل ہوتی ہے جو دل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ معتدل ایروبک ورزشوں سے دل کے ان پٹھوں کے خلیات کے اسٹرکچر میں تبدیلیاں آتی ہیں جو دل کی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرتے ہیں۔

مگر زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تبدیلیاں دل کے دونوں حصوں (دائیں اور بائیں) میں ڈرامائی حد تک مختلف ہوتی ہیں۔

دل کو جزوی طور پر autonomic نروس سسٹم ریگولیٹ کرتا ہے، یہ ایسے پٹھوں کا نیٹ ورک ہوتا ہے جو خودکار طور پر دل کی دھڑکن، سانس اور ہاضمے وغیرہ کے ضروری افعال کو متحرک کرتا ہے۔

اس نظام کی ایک شاخ دل کی دھڑکن کو اس وقت تیز کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جب جسم کو زیادہ آکسیجن کو ضرورت ہوتی ہے۔

ان خلیات کے کچھ حصے اس عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے اور نتائج سے عندیہ ملا کہ ورزش کو معمول بنانے سے دل کے ان خلیات میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو دل کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

ایروبک ورزشیں تیز رفتاری سے چہل قدمی، دوڑنے، تیراکی، سیڑھیاں چڑھنے اور سائیکل چلانے جیسی سرگرمیوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔

اس تحقیق میں تجربات کے دوران علم ہوا کہ جب چوہوں نے 10 ہفتوں تک ایروبک ورزشیں کیں تو دل کے افعال میں مثبت تبدیلیاں آئیں۔

مگر سب سے اہم بتبدیلی یہ تھی کہ دل کے دائیں حصے میں ان خلیات کی تعداد بائیں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تھی۔

تحقیق کے مطابق یہ واضح ہے کہ ورزش دل کے پٹھوں پر یکساں انداز سے اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ دونوں اطراف میں مختلف تبدیلیاں لاتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ ان نتائج سے یہ واضح ہوتا ہے کہ معتدل ورزشیں دل کی دونوں اطراف میں مخصوص اثرات مرتب کرتی ہیں۔

اب محققین کی جانب سے انسانوں پر تحقیق کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ نتائج کی مکمل تصدیق کی جاسکے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل Autonomic Neuroscience میں شائع ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker