ڈھاڈر: ایک ہی گھر میں خاتون سمیت 4 افراد کا المناک قتل

ڈھاڈر: ایک ہی گھر میں خاتون سمیت 4 افراد کا المناک قتل، ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار، واقعہ گوٹھ تاج حبیب لاشاری میں پیش آیا
🔶 ڈھاڈر: کچھی کے علاقے مٹھڑی میں گھریلو ناچاقی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے مٹھڑی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ تاج حبیب لاشاری میں ایک دلخراش اور افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا، جہاں مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور تین نوعمر بچوں کو قتل کر دیا۔
🔶 ایک ہی گھر میں خاتون سمیت چار افراد کی المناک موت سے ہر آنکھ اشکبار اور فضا سوگوار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ گوٹھ تاج حبیب لاشاری میں پیش آیا، جہاں ملزم شبیر احمد ولد محمد شریف لاشاری نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے ہی خاندان کے چار افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق ہونے والوں میں اس کی بیوی مسماۃ (ن)، نوعمر بچہ ضمیر عمر پانچ سال اور جڑواں بہنیں نفیسہ اور علیزہ عمر تقریباً تین ماہ شامل ہیں۔
🔶 ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے، تاہم اس افسوسناک سانحے کے اصل محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال سبی منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔



