پاکستان
ایس ایچ او کوٹ لکھپت کی 200 روپے جرمانے کی سزا 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض معطل
لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کر دی۔

لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او افضل رؤف کو 200 روپے کا جرمانے کی سزا دی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض معطل کردیا۔
عدالت نے اپیل پر ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
عدالت نے ایس ایچ او افضل رؤف کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئےآئندہ سماعت تک معطل کر دی۔



