پاکستان

خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں: طارق فضل

اسلام آباد وفاقی وزیرپارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے انتشار اور بے امنی پھیلانے کی باتیں کی گئیں، مذاکرات میں اپوزیشن کاوفد بے اختیار تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھی تھی مگر سہیل آفریدی نے مذاکرات میں طے پانے والے مسودوں میں تبدیلیاں کیں، اپوزیشن نے اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں کیں۔

طارق فضل کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر کی سربراہی میں مشاورتی کونسل تشکیل دی، کے پی میں کسی سیاسی جماعت کی اختیارات میں شراکت نہیں، وہاں کے 12 اضلاع میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker