بوستان : زمین کے تنازعہ پر مسلح تصادم، فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق 4 زخمی

بوستان میں زمین کے تنازعہ پر مسلح تصادم، فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق 4 زخمی
🔶 کوئٹہ: ضلع پشین کے علاقے بوستان کے قریب زمین کے پرانے تنازعے پر فائرنگ کا خونریز واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
🔶 تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نواز خان ولد محمد ایوب، محمد ایاز ولد محمد ایوب اور اعجاز احمد ولد محمد ہاشم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ شدید فائرنگ کی زد میں آ کر شیر محمد ولد محمد صادق، عبدالمالک ولد محمد صادق، محمد ایوب ولد عبدالرازق اور جمیل احمد ولد عبدالرازق شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
🔶 واقعے کے فوراً بعد علاقے میں شدید تشویش اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانونی و انتظامی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



