بلوچستان

بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے، فورسز نے دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے ضلع وڈھ میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشنز جاری ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دریں اثناء صدر آصف زرداری نے بلوچستان میں دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا، قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کچھی اور وڈھ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔پاکستان کی سلامتی اور امن کو نقصان پہنچانے والے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker