پاکستان
حافظ آباد: رائیونڈ سے قافلہ لیکر چنیوٹ جانیوالی بس سیم نالے میں جاگری، 5 افراد جاں بحق
حافظ آباد میں بس سیم نالے میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق حافظ آباد میں فتکی فلائی اوور پر مسافر بس تیز رفتاری سے جارہی تھی کہ کنٹرول کھونے سے سیم نالے میں جاگری۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا، زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر بس میں قافلہ رائیونڈ سے چنیوٹ اجتماع میں شرکت کے لیے جارہا تھا، بس حادثے کا شکار ہونے سے 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے جن میں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔



