انٹرنیشنل

افغانستان میں امریکی ساختہ ہتھیار پاکستان پر حملے کرنیوالے دہشتگردوں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں: رپورٹ

امریکی جریدے رئیل کلیئر ڈیفنس نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحے، دہشتگردی اور پاکستان کی سلامتی پر تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انخلاکے 5 سال بعد امریکی ساختہ ہتھیار پاکستان پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، افغانستان میں 7 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا امریکی فوجی سازوسامان طالبان رجیم کے اقتدار میں آنے کے وقت موجود تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں 3 لاکھ سے زائد ہتھیار، 40 ہزار سے زائد فوجی گاڑیاں اور 78 طیارے امریکی انخلا کے بعد اسلحے کے ذخیرے کا حصہ رہے۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں طالبان کمانڈروں کی جانب سے فتنۃ الخوارج کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے، فتنۃ الخوارج کو فراہم کیے جانے والے جدید ہتھیاروں میں ایم 24 اسنائپر رائفلز، ٹیلی اسکوپ سے لیس ایم 4 رائفلز اور تھرمل سائٹس سے لیس ایم 16 رائفلز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جدید ہتھیاروں کی دستیابی دہشتگرد تنظیموں کی عملی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے، طالبان کمانڈرز اور بلیک مارکیٹ کے ذریعے اسلحہ دہشتگردوں کو منتقل ہو رہا ہے، پاکستان میں دہشتگردوں سے برآمد 63 ہتھیاروں کے سیریل نمبرز سے ان کا امریکی اسلحہ سپلائرز سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker