بہتر زندگی اور بہتر روزگار کیلئے لوگ پنجاب آتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ بہتر زندگی اور بہتر روزگار کے لیے لوگ پنجاب آتے ہیں۔
لاہور میں اسٹروک کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فالج کے بعد مریض کا بروقت علاج بہت اہمیت رکھتا ہے، فنڈز کی کمی کی بنیاد پر کسی مریض کا علاج نہیں رکنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسٹروک میں لگنے والے انجیکشن کوغریب خرید نہیں سکتے، اس کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے، پنجاب حکومت نےکچھ ماہ میں 40 اسٹروک سینٹر بنائے ہیں، اسٹروک سینٹر میں انجیکشن مفت لگایا جاتا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنایا ، لاہور میں کینسر اسپتال بھی جلد فعال ہو جائےگا۔ ہرڈویژن میں کینسر سینٹرز بنا رہے ہیں، 20 اضلاع میں ہیلتھ لیبز بنا رہے ہیں، صحت کے شعبے پر جتنا کام اب ہو رہا ہے، پہلے کبھی نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال میں 10کروڑ لوگوں نے سرکاری اسپتالوں میں علاج کرایا، 10کروڑ لوگوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی ہیں جبکہ پنجاب میں 16 ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔



