انٹرنیشنل

امریکی فوجیوں کی ایران پر ممکنہ حملوں کیلئے امریکی صدر کو بریفنگ

امریکی سینٹکام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے ممکنہ آپشنز پر بریفنگ دی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام اور اجلاس سے براہ راست آگاہ افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ وائٹ ہاؤس میں امریکی سینٹ کام کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی غیر معمولی بالمشافہ ملاقات تھی اور یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔

اجلاس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شریک تھے۔

بعض ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی، اس دوران دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker