پاکستان

جنوبی وزیرستان: پاک فوج کا سرحد پر افغان طالبان کی فائرنگ کا بھرپور جواب، متعدد چوکیاں تباہ

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں واقع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جب کہ بلوچستان کے ضلع خاران میں بھی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ’انگوراڈہ‘ کے مقام پر واقع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان نے بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر کو افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد کے ساتھ واقع ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس دوران ایک ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک شہری جاں بحق اور اسی خاندان کے پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اس واقعے کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جب کہ اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع خاران میں بھی دہشت گرد تنظیم ’فتنۃ الہندوستان‘ کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے خاران کے علاقے البت میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جب کہ اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker