پاکستان

نوشہرہ: سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ عادل وسیم زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ چراٹ روڈ جلوزئی پناہ کوٹ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک سرکاری گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ عادل وسیم زخمی ہوگئے جنہیں فوری پشاور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکوپشاور جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کرکے ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker