انٹرنیشنل
دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ ختم کرنے کا وقت اور شرائط ایران طے کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈرز کو دشمن کے کسی بھی خطرے کا فوری اور بھرپور جواب دینے کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے ایران کے تین اعلیٰ ترین فوجی کمانڈروں سے ملاقات کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ ختم کرنے کا وقت اور شرائط ایران طے کرے گا،اہداف کے ڈیٹا بیس کو لازمی اپ ڈیٹ کیا جائے،جوابی کارروائی کی کوئی جغرافیائی حد نہیں ہونی چاہیے،کسی بھی نوعیت کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے،دشمن کے تمام اثاثے ہمارے نشانے پر ہوں گے،ایران مغربی ایشیا میں نیا سیاسی اور سیکیورٹی نظام قائم کرنا چاہتا ہے۔



