پاکستان
پمز کی میڈیکل ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، پمز کے ڈاکٹروں اور طبی عملے نے دونوں کا الگ الگ معائنہ اور ضروری ٹیسٹس کیے۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر عارف اور دیگر طبی عملے پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل آئی، ٹیم نے دونوں میاں بیوی کا الگ الگ تفصیلی طبی معائنہ کیا، جس کے دوران فالو اپ چیکنگ سمیت مختلف ضروری طبی ٹیسٹس بھی کیے۔ میڈیکل ٹیم اپنا کام مکمل کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔



