سائنس اور ٹیکنالوجی

یوٹیوب کی کم از کم ادائیگی 100 سے 20 ڈالر کرنے کی آزمائش شروع

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے تخلیق کاروں کےلیےادائیگی کی کم از کم حد کم کرنے کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے تحت صارفین کو 100 ڈالر کے بجائے صرف 20 ڈالر آمدنی پر بھی ادائیگی مل سکے گی۔

رپورٹس کےمطابق اس نئی سہولت کی آزمائش امریکا، بھارت اور انڈونیشیا کے محدود صارفین پر کی جارہی ہے،تجربہ کامیاب ہونےکی صورت میں کم آمدنی حاصل کرنے والے تخلیق کار بھی اپنی رقم پہلے کے مقابلے میں جلد وصول کرسکیں گے۔

فی الحال یوٹیوب پارٹنر پروگرام کےتحت آمدنی حاصل کرنے والے صارفین کو عموماً اس وقت ادائیگی کی جاتی ہے جب ان کے اکاؤنٹ میں کم از کم 100 ڈالر جمع ہوجائیں۔

نئی پالیسی کا مقصد کم آمدنی والےتخلیق کاروں کے لیےادائیگی کا عمل آسان بنانا ہے،تاہم فی الحال یہ سہولت محدود صارفین تک ہی دستیاب ہے اور اسے دنیا بھر میں متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker