Sindپاکستان

ورلڈ بینک نے سندھ میں بلدیاتی سہولیات کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے سندھ میں بلدیاتی سہولیات کیلئے 15 کروڑ ڈالر منظور کر لیے۔

ورلڈ بینک نے سندھ میں بلدیاتی سہولیات بہتر بنانے اور پراپرٹی ٹیکس وصولی کا نظام مؤثر بنانے کے لیے 15 کروڑ ڈالر کا پروگرام منظور کرلیا۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت کراچی میں سالانہ پراپرٹی ٹیکس وصولی 85 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس ادائیگی کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کی جائے گی۔

پروگرام سے کراچی کی 25 بلدیاتی کونسلز کے 35 لاکھ 80 ہزار شہری مستفید ہوں گے جبکہ پراپرٹی ٹیکس وصولی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدن کا 70 فیصد بلدیاتی سہولیات پر خرچ کیا جائے گا، جن میں نکاسی آب، سیوریج، اسکولوں، سڑکوں کی بحالی، فائر اسٹیشنز اور اسٹریٹ لائٹس کی بہتری شامل ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق سندھ کی بلدیاتی کونسلز کی 95 فیصد سے زائد آمدن صوبائی حکومت سے ملنے والی مالی منتقلیوں پر منحصر ہے۔

پروگرام کے تحت سندھ کے دیگر شہروں کی 20 بلدیاتی کونسلز میں پراپرٹی سروے بھی کیا جائے گا جبکہ ان شہری علاقوں کے 45 لاکھ افراد بالواسطہ مستفید ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دیگر شہری مراکز میں پراپرٹی ٹیکس کے نظام کی بہتری کے لیے 4 کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

بلدیاتی کونسلز کو فنڈز سالانہ کارکردگی کی جانچ کے بعد فراہم کیے جائیں گے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بلدیاتی انفراسٹرکچر کی بحالی بھی پروگرام کا حصہ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker