پاکستان

13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے، وزیراعظم نےکے پی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کی خیبرپختونخوا (کے پی) میں 13سالہ کارکردگی پر سوال اٹھا دیے۔

مسلم لیگ ن پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومتیں بتائیں کہ این ایف سی ایوارڈ کے 800 ارب روپے سے کتنے سیف سٹی منصوبے قائم کیے گئے؟، محکمہ انسداددہشت گردی کو کتنا مضبوط بنایا ؟ وعدے کے مطابق کتنے اسپتال، یونیورسٹیاں اور ڈیمز بنائے ؟

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 13 سال تک عوامی خدمت کے بجائے بڑے بڑے دعوے کیے، زہر بہت اگلا ، لانگ مارچ اور دھرنے کیے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بروقت فیصلہ نہ کیا جاتا تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان پہنچ سکتا تھا ، عوام، ملک، معیشت اور معاشرہ بچانے کے لیے فیصلہ کرنا ضروری تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker