انٹرنیشنل
خوفناک موٹرسائیکل حادثے نے معروف فٹنس انفلوئنسر کی جان لے لی

امریکی شہر میامی سے تعلق رکھنے والے معروف فٹنس انفلوئنسر لیام فٹزجیرالڈ موٹرسائیکل کے خوفناک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد 29 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے نوجوان کی اچانک موت کی خبر نے مداحوں اور چاہنے والوں کو افسردہ کردیا۔
امریکی جریدے پیپل میگزین کے مطابق لیام فٹزجیرالڈ کو موٹرسائیکل حادثے میں شدید چوٹیں آئی تھیں، جس کے بعد انہیں بچانے کی بھرپور کوششیں کی گئیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔



