پاکستان

حکومت نے ریفائنریز کیلئے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنےکا فارمولا تبدیل کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی قیمت مقرر کرنےکا فارمولا تبدیل کردیا ہے۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئل نے اوگرا کو پیٹرول کے نئے پرائسنگ میکانزم پرخط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولےکی وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی ہے، پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے درآمدی کارگو کی اصل لاگت کی بنیاد پرکیا جائےگا، درآمدی کارگو کی اصل لاگت دستیاب نہ ہونے پر آخری دستیاب کارگو کی قیمت کو بنیاد بنایا جائےگا۔

حکومت کا نیا پیٹرول فارمولا، ریفائنریز اور اربوں ڈالر کے اپ گریڈ منصوبے خطرے میں پڑگئے

خط کے متن کے مطابق آئل ریفائنریز اگلے30 روز تک ایران امریکا جنگ سے پہلےکی سطح پر پریمیئم اور دیگر اخراجات برقرار رکھ سکیں گی، ریفائنریز کے لیے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کا تعین7 مارچ 2026 کی سطح پر پریمیئم اورکسٹمز ڈیوٹی کی بنیاد پر ہوگا۔ پیٹرول کی درآمدی قیمت اور ریفائنری کی قیمت کے درمیان فرق کی رقم پیٹرولیم لیوی کے اکاوئنٹ میں منتقل ہوگی، لیوی اکاوئنٹس میں جمع ہونے والی رقم پیٹرول پر ریلیف کے لیے استعمال ہوگی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ ریفائنریز ایران امریکا جنگ کے بعد درآمدی پیٹرول کے برابر بھاری پریمیئم لیتی رہی ہیں،7 مارچ کی سطح پر فریز کرنے سے ریفائنریز کی پیٹرول قیمت کم اور درآمدی قیمت زیادہ ہوگی، ریفائنریز پیٹرول کی درآمدی قیمت برابرکرنےکے لیے فرق کے برابر رقم لیوی اکاوئنٹس میں جمع کرائیں گی۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے فی لٹر لیوی برقرار رہےگی، 80 روپےفی لیٹر رقم کاصارفین کو ریلیف فراہمی سےکوئی تعلق نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker