پاکستان

پاکستان نے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی صدارت باضابطہ طور پر سنبھال لی

اسلام آباد: پاکستان نے بین الحکومتی گروپ جی 24 کی صدارت باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزيب کا کہنا ہےکہ عالمی معاشی پالیسی سازی میں ترقی کو مرکزی حیثیت دینا پہلی ترجیح ہے۔ ترقی پذیر ممالک کی عالمی مالیاتی اداروں میں مؤثر نمائندگی دوسری جب کہ عالمی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات اور ترقیاتی فنانسنگ تیسری ترجیح ہوگی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جی24 کی صدارت سنبھالنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہےکہ پاکستان جی24 پلیٹ فارم کو ترقی پذیر معیشتوں کے مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مؤثر اندازمیں استعمال کرسکےگا۔

وزیر اعظم نےکہا کہ اس سے عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مؤثر کردار اور آواز کو مزید تقویت ملےگی۔ چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات کے لیے پلیٹ فارم دےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker