کرکٹکھیل

پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 باہمی اور سہ فریقی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل

قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 باہمی اور سہ فریقی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کو فروری 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈےسہ ملکی سیریز میں شکست ہوئی جس کے بعد قومی ٹیم نے17 ماہ میں ہوم گراؤنڈ پر مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے مئی اور جون 2025 میں بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا، جنوبی افریقا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹس میں پاکستان نےکامیابی حاصل کی۔

قومی ٹیم نےنومبر 2025 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا جب کہ نومبر 2025 میں ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز بھی اپنے نام کی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سےکلین سوئپ کیا جب کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈےسیریز 1-2 سےجیت کردونوں فارمیٹس میں اپنی برتری ثابت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker