بلوچستان
اے این پی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو رہا کر دیا گیا، ذرائع
چمن جیل کے تفتیشی افسر نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے تحت اصغر خان اچکزئی کی رہائی کے احکامات جاری کر دیے۔

رہائی کی اطلاع ملتے ہی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد چمن جیل کے باہر پہنچ گئی، جہاں کارکنوں نے اپنے صوبائی صدر کا پُرجوش استقبال کیا۔



