
نوٹس کے باوجود چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، لاہور کی تمام کچہریوں میں عدالتی معاونت اور چالان ریکوری میں معاونت کے لیے ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے۔
حکام کے مطابق عدم ادائیگی پر 10 روز بعد جرمانہ ڈبل، چالان عدالتوں کو منتقل ہوجاتے ہیں۔ جرمانہ ڈبل ہونے پر کئی شہری اپنی ضبط شدہ دستاویزات واپس لینے عدالتوں میں نہیں آتے۔
زیرِالتوا ڈیجیٹل چالان اور ضبط شدہ دستاویزات کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد چالان جرمانہ ڈبل ہونے پر نیا شناختی کارڈ، لائسنس بنوالیتی تھی۔ شہریوں کو چالان جمع کروا کر اپنی دستاویزات واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔



