جرم
راولپنڈی:گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ گرفتار
راولپنڈی میں گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے زیورات کی چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق زیورات چوری کرنے کے الزام میں گھر کی ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طلائی زیورات برآمد کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کردیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ چند روز قبل ملازمت حاصل کرنے گھر میں آئی تھی اور چوری کی واردات کرکے فرار ہوگئی تھی، تمام ذرائع سے تفتیش کے بعد ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے ساتھی کی گرفتاری کےلیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔



