پاکستان

‘الزام نہ لگائیں’ مریم نواز کا وفاقی وزیر چوہدری سالک کو ہرجانےکا نوٹس بھجوانے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک کو ہرجانےکا نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز نے اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سالک کے پاس ثبوت ہے تو سامنےلائیں ورنہ عدالت میں گھسیٹوں گی، آپ وفاقی وزیر ہیں، الزام نہ لگائیں، ثبوت پیش کریں، چوہدری سالک کو ہرجانےکا نوٹس بھجواؤنگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چوہدری سالک کہتےہیں سب سےبہترین حکومت پرویزالہیٰ کی تھی مگر جب بارش میں گجرات گئی تو اتنا پانی تھا کہ میری گاڑی ڈوب گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت اتنی کرپٹ ہے تو وزیر بن کر کیوں بیٹھےہیں، میں کسی کی نہیں سنتی، پنجاب میں افسران کو میرٹ پر لگاتی ہوں، جو سفارش پرآتا ہے تو ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker