پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کےکیس میں ٹک ٹاکرکی ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے میں 2 افراد کی ہلاکت اور متعددکے زخمی ہونے پر درج مقدمے میں ٹک ٹاکر ملزم انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

پٹیشنر اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ہمراہ وہیل چیئر پر عدالت پہنچے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف ضلع سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں قتل بالسبب، غیر قانونی اجتماع ، ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے 2 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونےکا مقدمہ درج ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس عدالت کا اختیار ہےکہ وہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنےکا موقع دے اور کیس کے میرٹس پر جائے بغیر حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے ملزم کی استدعا منظورکرتے ہوئے 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنےکی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker