انٹرنیشنلتازہ ترین

ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن میں شکست تسلیم کرلی، ایران جنگ کو وجہ قرار دیدیا

امریکی صدر ٹرم نے مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔

مڈ ٹرم انتخابات کے ابتدائی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے نتائج تسلیم کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا، اگر ہوتا تو ہم بھاری اکثریت سے جیت جاتے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور ممکن ہے دونوں جماعتیں کسی معاملے پر اتفاقِ رائے پیدا کرلیں، ڈیموکریٹس کےساتھ امیگریشن کےمعاملےپرکام کرسکتاہوں لیکن اگر ڈیموکریٹ احمقانہ چیزیں بھیجیں گے میں انہیں ویٹوکردوں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ میرانہیں خیال کہ میں کابینہ میں تبدیلی کروں گا۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ کے 190 اور ریپبلکن کے 110 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار ہے۔

امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 17 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 51 ہوگئی جب کہ ریپبلکنز کو 8 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 39 ہوگئی۔

امریکی سینیٹ میں سادہ اکثریت کیلئے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker