پاکستان

وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی، 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کروایا جائے گا

وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو نئے کرنسی نوٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے ملک بھر سے مصوروں و ڈیزائنرز سے تجاویز لی گئیں اور وزیرِ اعظم کی جانب سے قائم کر دہ کابینہ کمیٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اس پر تفصیلی مشاورت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فیچرز بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید میٹریل کا استعمال کیا جائے گا جس سے نوٹوں کی استعمال کی معیاد میں بھی اضافہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری بھی دے دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker