انٹرنیشنل

امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون گورنر منتخب

امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹک امیدوار کیشا لانس باٹمز نے گورنر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔ وہ امریکی تاریخ میں کسی بھی ریاست کی گورنر منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون بن گئی ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اٹلانٹا کی سابق میئر کیشا لانس باٹمز نے ری پبلکن امیدوار اور کاروباری شخصیت رک جیکسن کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ان کی کامیابی کو امریکی سیاست میں خواتین، خصوصاً سیاہ فام خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی کامیابی کے ساتھ جارجیا میں ری پبلکن جماعت کی دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط حکمرانی بھی ختم ہوگئی ہے۔ ریاست میں آخری ڈیموکریٹک گورنر نے 2003 میں اپنا عہدہ چھوڑا تھا۔

کیشا لانس باٹمز 2018 سے 2022 تک اٹلانٹا کی میئر رہ چکی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں مشیر اور وائٹ ہاؤس کے دفتر برائے عوامی رابطہ کاری کی سربراہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker