Khyber Pakhtunkhwaپاکستان

کے پی حکومت کا پی ٹی آئی دور میں منظور سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی دور میں منظورکی گئی سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں منظور کی گئی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے، سابق حکومت کے دور میں 1224 نئی ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی تھیں جن کی مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک ہزار 348 ارب روپے تھا جب کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں ان اسکیموں کے لیے 107 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق متعلقہ فورمز سے تاحال منظوری حاصل نہ کرنے والی اسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیر جائزہ اسکیموں میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور اسپیکر بابر سلیم کے حلقوں کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور چھان بین کے دوران کسی قسم کا سیاسی اثر و رسوخ قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض اسکیموں پر نظرثانی کی جائے گی جب کہ بعض کو جوں کا توں برقرار رکھا جائے گا، تمام فیصلے کیس ٹو کیس اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker