انٹرنیشنل

ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ یورپی ممالک کی متعدد ائیر لائنز میں بم کی اطلاع، تمام پروازیں بحفاظت لینڈ کرگئیں

یورپی ممالک کی متعدد ائیر لائنز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد تمام پروازیں بحفاظت لینڈ کرگئیں۔

ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ یورپ میں پروازوں کو ملنے والی بم کی دھمکیوں سے 15 پروازیں متاثر ہوئیں۔

بلغاریہ میں تین پروازیں بم کی اطلاع پر اتارلی گئیں جن میں سے کوپن ہیگن سے میڈرڈ جانے والی 2 پروازوں کو صوفیہ میں لینڈ کرایا گیا جبکہ لندن سے آنے والی پرواز کو پلوودیف میں اتارا گیا۔

بیلجیئن میڈیا کےمطابق مشکوک رپورٹ پر پروارسا سے آنے والی پرواز کو برسلز ائیرپورٹ پر لینڈکرایاگیا جبکہ ہیلنسکی سے روم جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع کےبعد اطالوی ائیرکرافٹ یونٹس نےطیارے کو بحفاظت روم پہنچا دیا، ہیلنسکی سے ویانا جانے والی پرواز بھی خطرے کی اطلاع پر ویانا میں بحفاظت لینڈ کرگئی۔

بم کی اطلاع پر ڈبلن سے روم جانے والا مسافر طیارہ فرانس کے شہر ایوروکس میں واقع ائیربیس پر لینڈ کرگیا۔

چیک ری پبلک پولیس کے مطابق پراگ جانے والی4 پروازوں کو بم کی اطلاع پر لینڈ کرالیاگیا، پولیس ترجمان کےمطابق پراگ میں لینڈ کرنے والی 4 پروازوں میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

میلان سے بخارا جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارےکوبخارا میں بحفاظت اتارلیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker