مڈٹرم انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا استعفیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل مستعفی، وزیر دفاع کا مستعفی ہونے سے انکار

امریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سے پہلا استعفیٰ سامنے آگیا۔
امریکا کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہرمیت ڈھلون نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے مواخذے کا سامنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ وہ پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں، آئندہ چند ماہ اور سال ان کے محکمے اور امریکا کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
ریپبلکن رکن کانگریس ٹامس میسی نے اگلے ہفتے پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قراردار لانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی وجہ صرف ایران جنگ نہیں بلکہ ٹیرف پالیسی اور سخت امیگریشن اقدامات کو بھی وجہ قرار دیا ہے۔
اخبار نے نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے مذاکرات میں ایران کی پوزیشن مضبوط اور ٹرمپ کی کمزور ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ جے ڈی وینس نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایران جنگ ختم کرنے اور تنازع کا سفارتی حل نکالنے کو ووٹرز کی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ضروری قرار دیا تھا۔



