صحت

قدرتی طور پر بلڈ پریشر میں کمی لانے والی بہترین گریاں

ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ بہت عام ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر سے خون کی شریانیں اور اعضا بالخصوص دماغ، دل، آنکھیں اور گردوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

بلڈ پریشر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شریانوں سے کتنی مقدار میں خون گزر رہا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر یا فشار خون کا سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شریانوں سے گزرنے والے خون کا دباؤ مسلسل بہت زیادہ ہو۔

گردوں کو صحت مند رکھنے کیلئے بہترین پھل

ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا۔

خون کی شریانیں تنگ ہو جائیں تو خون کا بہاؤ محدود ہو جاتا ہے۔

شریانیں جتنی زیادہ تنگ ہوں گی، بہاؤ اتنا کم اور بلڈ پریشر اتنا زیادہ ہوگا۔

وقت کے ساتھ یہ دباؤ بڑھ کر مختلف طبی مسائل جیسے امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا فالج کا باعث بن سکتا ہے۔

کیا سیڑھیاں چڑھنا عادت بنانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے؟

اچھی بات یہ ہے کہ چند مزیدار گریوں کے استعمال سے بلڈ پریشر کی سطح کو قدرتی طور پر کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

بادام
بیشتر گریوں کی طرح بادام فائبر اور نباتاتی پروٹین کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔

تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ فائبر اور نباتاتی پروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

موسم سرد ہونے پر صبح اٹھنا زیادہ مشکل کیوں محسوس ہونے لگتا ہے؟

بادام میں ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر بادام میں مووجد میگنیشم فشار خون کا خطرہ کم کرتا ہے۔

اسی طرح باداموں میں موجود وٹامن ای خلیات کو نقصان پہنچانے والے مضر مادوں کی روک تھام کرتا ہے۔

بلڈ پریشر میں کمی لانے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنا بہترین ہے؟

اخروٹ
جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اخروٹ میں موجود چکنائی ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اخروٹ میں موجود چکنائی اور فیٹی ایسڈز سے خون کی شریانیں کشادہ ہوتی ہیں جس سے بلڈ پریشر کی سطح گھٹ جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس گری میں موجود وٹامن ای شریانوں میں مواد کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔

کیا مچھلی کے تیل کا استعمال جوڑوں کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے؟

پستے
اس گری میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے جبکہ بلڈ پریشر مستحکم ہوتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ بلڈ پریشر کی سطح میں کمی لانے کے لیے پستے دیگر گریوں کے مقابلے میں زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker